Live Updates

مردان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

مردان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) مردان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں ایک سرکاری اسکول کے افتتاح کیلئے صوبائی وزیر عاطف خان اور رکن قومی امسبلی علی محمد خان کی آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی لوگوں کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تاہم اس موقع پر اچانک مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنوں نے دھاوا بول دیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کارکنوں میں بیچ بچاو کروا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات