وزارت خزانہ نے بینک ٹرانزیکشنز پر عائد 4۔0 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت 31 مارچ 2017 تک بڑھا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) وزارت خزانہ نے بینک ٹرانزیکشنز پر عائد 4۔0 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت 31 مارچ 2017 تک بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی رابطہ کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے بینک ٹرانزیکشنز پر عائد 4۔0 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت 31 مارچ 2017 تک بڑھا دی گئی ہے۔