صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں مندوخیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش تھی جس کی سمری پارلیمانی کمیٹی کے توسط سے صدر پاکستان کو بھجوائی گئی تھی۔ صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی تاہم جسٹس مظہر عالم میاں مندوخیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا معاملہ اور نوٹیفکیشن تاحال زیر التواء ہے۔