صنفی مساوات، ہم آہنگی، اور برابری کے تصور کو فروغ دینے کیلئے راولپنڈی آرٹ کونسل میں تصویری مقابلے کا انعقاد

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء)صنفی مساوات، ہم آہنگی، اور برابری کے تصور کو فروغ دینے کے لیے راولپنڈی آرٹ کونسل میں تصویری مقابلے کا انعقاد۔صنفی مساوات، ہم آہنگی، اور برابری کے تصور کو فروغ دینے کے لییشراکت پارٹنر شپ فارڈویلپمنٹ،رٹگرس اور راولپنڈی آرٹ کونسل کے تعاون سے تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا.

اس موقع پر نوجوان طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی. نوجوان فنکاروں نے اپنے فن کے زریعے صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد اور معاشرے میں عورت کے مقام کو نمایاں کیا. مقابلے کے آخر میں شریک نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شراکت کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلقیس طاہرہ نے کہا کہ مردوں کا کردار نہ صرف ملک اور معاشرے میں بلکہ اندرون خانہ میں بھی ہم آہنگی اور باہمی امن و بقا کیلئے اہمیت کا حامل ہے اس وجہ سے معاشرے میں اور گھر کے اندر تشدد کے رحجانات کو کم کرنے کے لیے تنظیم نے مختلف اقدامات کا اہتمام کیا ہے ہمارا یقین ہے کہ نوجوان مرد اور نوجوان عورتیں تشدد کے خاتمہ اور اس کی بحالی میں فعال ہو سکتے ہیں اس لیے ہماری ترجیح ہے کہ ان کے ساتھ باہمی مشورے اور کوشش سے اپنے گھروں کو اور اپنے معاشرے کو پرسکون بناہیں۔

(جاری ہے)

تشدد کے واقعات مردوں اور عورتوں پر یکساں منفی اثرات مرتب کرتے ہیں.

جس سے جسمانی، ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی ترقی رک جانے کا بہت امکان ہوتا ہے انہوں نے شرکاء سے کہا کہ آج کی بات چیت کو عملی سطح تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے اپنی زندگی پر لاگو کرنے کی کوشش کریں. اس کے علاوہ آفتاب احمد نے اپنے پروجیکٹ Prevention+ کو متعارف کراتے ہوئے نوجوان نسل کو دعوت فکر اور دعوت عمل دی۔رواں سال صنفی بنیادوں پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم کے پچیس برس مکمل ہو رہے ہیں.

صنفی تشدد کے خاتمے کے لئے اس قسم کی مہم پہلی مرتبہ 1991 میں شروع کی گئی تھی. اس سال سولہ روزہ مہم کا مقصد گھروں میں امن کے قیام سے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہی. یعنی رواں سال کی مہم کا مقصد گھروں، دفاتر، سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں خواتین سمیت دیگر انواع سے برتے جانے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ ہی. اس مہم کی سرگرمیوں کا انعقاد MenEngage Alliance Pakistan (MEA-P) کے تحت رٹگرس کے تعاون سے Prevention + پروجیکٹ کے سلسلے میں کیا گیا