عوامی تحریک کے کارکنان سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، عمرریاض عباسی

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے،انصاف کے لئے جدوجہد جاری ہے،جاری رہے گی،کرپٹ اور قاتل حکمران کا مقدر پھانسی کا پھندا ہے،عوام کی دولت کی لوٹ مار کرنے والے عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے،عوام رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،بہت جلد عوامی شعور کی بیداری کے لئے عوام رابطہ مہم کا آغازکیا جا رہا ہے،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،چوہدری اجمل،عرفان طاہر،فاروق بٹ،صدیق بٹ،سلیم رشید عالم،نعمام کریم اور دیگر بھی موجود تھے ،انہوںنے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کو نجکاری اور من مانے فیصلوں کیلئے کنٹرول میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکومت اور وزارتوں کی آمریت کو ختم کرنے کیلئے ریگولیٹریز اتھارٹیز قائم کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے گردشی قرضوں کی ادائیگی اور اوگرا نے متنازعہ ایل این جی منصوبہ پر حکومت کا آنکھیں بند کر کے ساتھ نہیں دیا ،جس پر سول آمروزیر اعظم نے ریگولیٹری اداروں کو خود’’ ریگولیٹ‘‘ کرنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اداروں پر شب خون مارا جا رہا ہے اور قومی وسائل کی بند ر بانٹ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔