چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں پولیو کے صوبا ئی ٹاسک فورس کا اجلاس

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں صوبا ئی ٹاسک فورس برائے تدارک پولیو کے کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں پنجاب میں پولیو کے حوالے سے مختلف اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، صوبائی سیکرٹریز ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے افسران نے شرکت کی۔

قومی ایکشن پلان برائے تدارک پولیو کے تحت صوبا ئی ٹاسک فورس کا اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ہر سہ ماہی منعقد کیا جاتا ہے ۔ میٹنگ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں ایک سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تاہم ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کام میں مزید بہترے لائی جائے خاص طور پر پنجاب میں بین الصوبا ئی نقل و حمل اور دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں پر خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پنجاب میں کم کوریج والی یونین کونسلز کا جائزہ پیش کیا جس میں متعلقہ اضلاع کو بہتری کے لئے اقدامات جاری کردیئے گئے۔ میٹنگ میں ان اضلاع میں مستقل طور پر کمزور یونین کونسلز میں ادائیگی کو کارکردگی سے مشروط کرنے کے حوالہ سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ نگرانی کا نظام لاہور اور راولپنڈی میں مہمات کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :