Live Updates

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے قبل اب تک حاصل ہونیوالے مقاصد سے آگاہ کیا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی خبروں پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کردیا۔ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے قبل نظام عدل میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے قبل اب تک حاصل ہونے والے مقاصد سے آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ متوازی نظامِ انصاف کے قیام کا فیصلہ کل جماعتی کانفرنس میں کیا گیاتھا۔ حکومت بتائے کہ فوجی عدالتوں میں مزید توسیع کی کیا ضرورت ہی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحریک انصاف حزب اختلاف کی جماعتوں سے باضابطہ مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ لے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :