کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میںسونے کی قیمت میںاضافے کے بعد ملکی مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ جمعرات کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1146ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںدس گرام سونے کی قیمت میں257روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںد س گرام سونے کی قیمت 42ہزار600روپے سے بڑھ کر42ہزار857روپے پرجاپہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پربدستوربرقراررہی

متعلقہ عنوان :