احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، حکومت حزب اختلاف کو کچلنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی،سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا دھرنے خطرناک ہونے کے متعلق بیان ناقابل فہم ہے ،احتجاج اپوزیشن کا حق ہے حکومت اپوزیشن کو کچلنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی،نوازشریف جس ترقی کا ذکر کررہے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آرہی ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے عوام کو مایوس کیا اور عوام کے مسائل حل نہیں کئے ،ہم نے اس لئے نوازشریف کا ساتھ نہیں دیا کہ وہ شہزادے بن جائیں ہمارے قائدین قومی اسمبلی پہنچ کر عوام کے مسائل اجاگر کریں گے اور عوام کو بتائیں کہ ا کے مسائل حل کرنے میں کس نے رکاوٹ پیدا کی ، انہوں نے کہاکہ نوازشریف پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ،پیپلزپارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، آصف علی زرداری جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں وہ ملک میں جمہوریت کی علامت کے طو رپر جانے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک سے آمریت کے خاتمہ میں پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :