لاہور، پولیس نے ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کا لوٹاہوا سامان برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) صدر انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کا لوٹاہوا سامان برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیا۔ لاہور میں گرین ٹاون اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن صدر عاطف نذیر نے بتایا کہ انوسٹی گیشن ونگ صدر ڈویژن نے رواں ماہ ایک کروڑ 38 لاکھ مالیت کا سامان مسروقہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والے سامان میں کاریں، موٹرسائیکلیں ، گارمنٹس، الیکٹرونکس کا سامان،زیورات اور لاکھوں روپے نقدی شامل ہے اس موقع پر ایس پی آپریشنز صدر رضوان عمر گوندل، اے ایس پی چوہنگ معاذ ظفر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر برآمد ہونے والا سامان مسروقہ مدعیان کے حوالے کیا گیا جنہوں نے لوٹا گیا سامان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایس پی عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ سامان برآمد ہونے اور ملزمان کی گرفتاری سے ڈویژن میں کرائم کی روک تھام میں مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :