کراچی،اوپن مارکیٹ میںڈالرکی قدر میںاضافے کا رجحان جاری

پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے دبائو کا شکار

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدر میںاضافے کا رجحان جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے دبائو کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید 104.85 روپے اورقیمت فروخت104.90روپے تاہم10پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی خرید 108.10 روپے سے بڑھ کر108.20روپے اورقیمت فروخت108.30روپے سے بڑھ کر108.40روپے پرجاپہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں20پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید112.40روپے سے بڑھ کر 112.60روپے اورقیمت فروخت113.90روپے سے بڑھ کر114.10روپے پرجاپہنچی اسی طرح25پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.25روپے سے بڑھ کر132.50روپے اورقیمت فروخت133.75روپے سے بڑھ کر134روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :