کراچی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

پہلی مرتبہ 47666پوائنٹس پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر دیا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 47710پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا پہلی مرتبہ 47666پوائنٹس پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر دیاجبکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 47710پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو لیا تھا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 52ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا۔

اسٹیل، بینکنگ، توانائی ، سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس 47500اور47600پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد عبور کر گیا۔جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں242.03پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس47424.63پوائنٹس سے بڑھ کر47666.66پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 105.93پوائنٹس کے اضافے سی25771.81پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32461.98ائنٹس سے بڑھ کر 32641.93پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں52ارب75کروڑ47لاکھ5ہزار361روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب16ارب97کروڑ63لاکھ71ہزار131روپے سے بڑھ کر 95کھرب69ارب73کروڑ10لاکھ76ہزار492روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں39کروڑ8لاکھ54ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز27کروڑ30لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر427کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی282کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،130میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دوست اسٹیلزلمیٹڈ4کروڑ1لاکھ،بینک آف پنجاب3کروڑ50لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ84لاکھ،فوجی سیمنٹ2کروڑ13لاکھ اوردیوان سیمنٹ1کروڑ99لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے یونی لیورفوڈز کے بھائومیں282.روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھائومیں129.54روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھائومیں230روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں145.71روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :