راولپنڈی پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی

وال چاکنگ اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر23ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں وال چاکنگ اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر23ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے کرایہ داری آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ کینٹ پولیس نے ابراہیم ،زبیر ،عبدالجلیل، عابد حمید، مظہر زمان ، عبدالخالق، محمد آصف ، آفتاب ، غلام عباس، سہیل محمود، شوکت ،سیاب، سہیل اور اخلاق نسیم ،تھانہ سول لائن پولیس نے برکت اور محمد اکبر، تھانہ مندرہی پولیس نے عبدالخالق اور ظفر محمود، تھانہ مورگاہ پولیس نے برکت اور اکبر، وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ ریس کورس پولیس نے صابر بھٹی اور ضمیر،تھانہ روات پولیس نے عبدالحکیم کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئی

متعلقہ عنوان :