آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ

جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے براہ راست تنازعات سے بچا جاتا ہے، مشقوں سے دو طرفہ پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت کی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:43

آرمی چیف کا  اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ مشقوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے، براہ راست جنگ اب ترجیح نہیں رہی، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک اردن مشتر کہمشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے جب کہ اب جنگ کی نوعیت تبدیل ہوچکی ہے اور براہ راست لڑائی کو فوقیت نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو مثال کے طور پر لیا جاتا ہے جب کہ مشترکہ مشقیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ذریعہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شرکت پر اردن آرمی کا شکریہ ادا کیا جب کہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت کی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔