Live Updates

پانامہ ایشو،تحریک انصاف نے جلسوں کے شیڈیول کو حتمی شکل دے دی

کپتان7جنوری کو ہنگو اورشاہ محمودقریشی راجن پور میں جلسوں سے خطاب کرینگے،8 جنوری کو بہالپور میں جلسہ ہوگا

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پانامہ ایشو کو لیکر ایک بار پھر میدان میں اتر رہی ہے۔ جلد ہی ہنگو، راجن پور، بہاولپور اور ڈی جی خان میں "عوامی میدان" سجائے جائیں گے ۔تحریک انصاف نے جلسوں کے شیڈیول کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق 7 جنوری کو بیک وقت ہنگو اور راجن پور میں "عوامی میدان" سجائے جائیں گے۔

کپتان 7 جنوری کو ہنگو میں عظیم الشان جلسہ عام سے مخاطب ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی 7 جنوری کو راجن پور میں خطاب کریں گے ۔اگلے ہی دن یعنی 8 جنوری کو پوری قیادت بہالپور میںایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرے گی ۔اس کے بعد 15 جنوری کو ڈی جی خان میں فقیدالمثال "عوامی میدان" سجایا جائے گا ۔تحریک انصاف کی قیادت نے ریجنل صدور اور مقامی قائدین کو زبردست تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس پر عوام کے ساتھ ملکر حکمران ٹولے کا احتساب کریں گے۔یہ وقت گھروں میں محدود ہونے کا نہیں بلکہ باہر نکل کر اپنا حق مانگنے اور عوام کے حقوق باآسانی غصب کرنے کی بدترین رسم کو جڑ سے اکھاڑدینے کا وقت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اب ہمیں سیاسی آمریت کے خاتمہ کر کے آئین و جمہور کی بالادستی قائم کرنی ہے۔تحریک انصاف عوام کیساتھ ملکر پاکستان کے مستقبل کا خاکہ طے کرے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پانامہ کی تحقیقات اور حکمرانوں کے احتساب کا ایجنڈا قریہ قریہ پھیلائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات