نوکری سے ہاتھ دھوتے ہی دبئی میں فلپائنی شہری کی قسمت جاگ اٹھی، لگژری انفینیٹی کار سمیت 1 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 19:50

نوکری سے ہاتھ دھوتے ہی دبئی میں فلپائنی شہری کی قسمت جاگ اٹھی، لگژری ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) دبئی میں ایک فلپائنی شہری نے لگژری انفینیٹی کار سمیت 1 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جوئل نامی ایک فلپائنی شہری گزشتہ 15 برس سے دبئی میں مقیم ہے اور ایک سیلز مین کی نوکری کر رہا تھا۔ تاہم کچھ روز قبل اسے شدید دھچکا پہنچا جب اس کی کمپنی کی جانب سے اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

نوکری سے فارغ ہو جانے کے بعد اپنے اہل خانہ کی کفالت کو لے کر جوئل شدید ذہنی دباو کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاہم نوکری کا چھوٹنا جوئل کیلئے بدقسمتی کی بجائے خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔ جوئل کی جانب سے دبئی شوپنگ فیسٹیول میں ایک انعامی کوپن خریدا گیا جس نے اس کی قسمت کھول دی۔ دبئی شاپنگ فیسٹیول کے پہلے ہی روز جوئل نے ایک لگژری انفینیٹی کار سمیت 1 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام جیت لیا۔ انعام حاصل کرنے کے بعد جوئل کا کہنا تھا کہ اسے یقین نہیں آ رہا ہے کہ اس نے اتنا بڑا انعام حاصل کر لیا ہے۔ اس کی تمام پریشانی اب ختم ہو گئی ہے۔ وہ اب اپنے اہل خانہ کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر پائے گا۔

متعلقہ عنوان :