راس الخیمہ میں غیر قانونی طور پر اشتہارات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 19:50

راس الخیمہ میں غیر قانونی طور پر اشتہارات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف ..

راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) راس الخیمہ میں غیر قانونی طور پر اشتہارات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ میں حکام کی جانب سے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر اشتہارات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہر کی دیواروں اور رہائشی علاقوں میں گھروں کے باہر اشتہارات کو چسپاں کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس کام میں ملوث افراد اور کمپنیوں پر 2 ہزار درہم سے لے کر 10 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ اگر کوئی شخص یا کمپنی اس کام کو دوسری مرتبہ کرتے ہوئے پائے گئے تو ان پر ہر قسم کے کاروباری سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔