وزیراعظم کا دورہ مظفر آباد، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونیوالی سویلین بس کا معائنہ کیا

محمد نواز شریف کی بس ڈرائیور سے بھی ملاقات

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:27

وزیراعظم کا دورہ مظفر آباد، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونیوالی ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دورہ مظفر آباد کے موقع پر 23 نومبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونیوالی سویلین بس کا معائنہ کیا ، واقعہ میں 9 مسافر شہید ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے دورہ مظفر آباد کے موقع پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونیوالی سویلین بس کا معائنہ کیا ۔بھارتی فوج 23 نومبر کو دھودنیال کے نزدیک وادی نیلم میں ایک سویلین بس کو نشانہ بنایابنایا تھا جس میں 9 مسافر زخمی بھی ہوئے تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور صدر مسعود خان کے ہمراہ بس کے ڈرائیور سے بھی ملاقات کی۔