پنجاب یونیورسٹی آساکی نئے وائس چانسلرسے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کاایجنڈا لے کرآہاہوں،ڈاکٹرظفرمعین ناصرکی اساتذہ کویقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 19:33

پنجاب یونیورسٹی آساکی نئے وائس چانسلرسے ملاقات

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29دسمبر2016ء) : پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ڈاکٹر ساجد رشید اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے تفصیلی ملاقات کی۔ اور ان کی بطور وائس چانسلر تعیناتی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آسا کی مجلس عاملہ کے اراکین شامل تھے جنہوں نے ان کی توجہ اساتذہ کے اہم ایشوز، سلیکشن بورڈز اور ترقیوں کا عمل تیز کرنے سمیت دیگر امور کی طرف دلوائی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور یونیورسٹی کو ٹاپ 500 یونیورسٹیز کی فہرست میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروموشن سمیت اساتذہ کے تمام ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :