10 سالہ بچے کے ہاتھوں شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھوانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) 10 سالہ بچے کے ہاتھوں شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھوانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایک دس سالہ بچے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کینسر کا مریض تھا جس کا علاج شوکت خانم ہسپتال سے ہوا۔ شوکت خانم کراچی کا سنگ بنیاد بھی اسی بچے کے ہاتھوں رکھوایا گیا۔ مذکورہ بچے کی جانب سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں۔ عوام کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کے اس فیصلے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :