چائنہ سکیم میں خصوصی صفائی وآگاہی مہم

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 19:22

لاہور ( اُ پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔29 دسمبر۔2016ء)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا چائنہ سکیم کے علاقے میں گرینڈ صفائی وآگاہی مہم جمعرات کو بھی جاری رہی ۔ کمپنی کے پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کے روز علاقے کی صفائی کے بعد بھوگیوال روڈ پرکیمپ لگا کر علاقہ مکینوں اور دکانداروں میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے مقامی لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات بھی اٹھائے۔

(جاری ہے)

مقامی یونین کونسل کے وائس چئیر مین عامر رضا اور کونسلرز شہزاد خان، لالہ نور، شہباز خان اور میاں رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ البیراک کی جانب سے سنئیر منیجر آپریشنز مسعود یویجی نے سرگرمی میں شرکت کی جبکہ البیراک کمیونیکیشنز اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا۔ مقامی سیاسی نمائندگان نے البیراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔