Live Updates

عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے، عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے، 1990ء میںمحمدنواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا، شوکت خانم کیلئے زمین دی، عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش بھی نہ ہوں

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پاکستان کیلئے فخر ہے جو پاکستانیوں کا ہسپتال ہے اور نواز شریف کا تحفہ ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1990ء میں نواز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش بھی نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا جبکہ اتفاق نے ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر شوکت خانم ہسپتال کا نام رکھا گیا تھا، اگر وہ اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :