Live Updates

تحریک انصاف ایک نظریے کی نہیںبلکہ صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے

ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں، انجینئر امیر مقام

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:11

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سوئی گیس کے حکام خیبرپختونخوا میںجاری منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جارے رکھیں تاکہ صارفین گیس کی سہولت سے مستفیدہوں۔ انہوں نے کہاکہ کم دبائوکامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور زیر التواء سوئی گیس کنکشن فی الفورفراہم کئے جائیں۔

ان خیالات اظہارانہوںنے سوئی گیس کے صوبائی ہیڈ کوارٹر حیات آباد میں کھلی کچہری کے دوران سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی کاکردگی کے بارے میںمجھ سے سوال کی ضرورت ہی نہیں ان کی کارکردگی سے بچہ بچہ واقف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اب ایک نظریے کی نہیں بلکہ صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے،ہم کھوکھلے نعروں پر نہیںعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت ختم ہونے کوہے جبکہ کارکردگی کومہمیزدینے کیلئے اب بھاگ دوڑکررہے ہیں،عوام نے کھوکھلے نعرے والوںکو پہنچان لیاہے، خان صاحب خاطر جع رکھے عام انتخابات میں اسکابھرپورصلہ ملے گا۔

مردان میں ہونیوالے واقعہ کے حوالے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے خودجمہوریت کی نفی کررہے ہیں اور منتخب نمائندوںکی اختیارات چھیننے کی ناکام کوشش کررہے ہیںجس کاواضح ثبوت مردان میں ہونیوالاواقعہ ہے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن اس واقعے کے خلاف بھرپورآواز اٹھائیگی اورذمہ داروںکیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائیگی۔قبل ازیںانجینئرامیرمقام نے دیہہ بہادر میں حاجی حمیداللہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اورکینال ٹائون پشاورمیںڈی پی او مردان سعیدکی والدہ کی وفات پربھی فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کیلئے صبرواستقامت کی دعاکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات