شبقدرگرڈسٹیشن میں آتشزدگی کے نتیجے میں متاثرہونے والے 13 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:11

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) 132کے وی شبقدرگرڈسٹیشن میں آتشزدگی کے نتیجے میں اس گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بندہوگئی تھی․تاہم چیف ایگزیکٹو پسکو انوار الحق یوسف زئی جوکہ شبقدرگرڈ سٹیشن میں موجود تھے کی زیرنگرانی بحالی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اورمسلسل محنت اورکوششوں سے آج 13 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی چالو کردی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ 6 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کل تک بحال کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیوپسکونے شبقدرگرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کی وجوہات کی تعین کے لئے جنرل منیجرٹیکنیکل کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جواپنی رپورٹ چیف ایگزیکٹیوپسکو کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :