Live Updates

ایم کیوایم اورپی ایس پی کےمتعددرہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

پیپلزپارٹی کاشامل ہونیوالوں کاخیرمقدم،پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے،عمران خان کواندازہ ہوگیاکہ تنہاہ کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔سینیٹرسعید غنی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 18:59

ایم کیوایم اورپی ایس پی کےمتعددرہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم اور پی ایس پی کی وکٹیں اڑادیں،متعددرہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے،پی ایس پی اورایم کیوایم پراناگولیمار سےتعلق رکھنےوالےکارکنان نےپیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان آج پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں سینیٹرسعیدغنی، وقارمہدی اورراشدربانی نے پریس کانفرنس کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

سینیٹرغنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی صرف سندھ کی جماعت نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے۔ہرہفتےکسی نہ کسی جماعت کے کارکن پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کواندازہ ہوگیاکہ تنہاہ کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔سینیٹ میں پانامابل کی منظوری سےپہلے پی ٹی آئی اپوزیشن سے الگ ہوگئی تھی۔عمران خان کوسوچنا ہوگاکہ اپنی رائےکو کسی جماعت پرمسلط نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کاٹرانسفر توہوا نہیں لیکن کچھ لوگ عدالت جاچکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات