پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 دسمبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 29 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 98 کروڑ 66 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 23 دسمبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی ذخائر 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 29 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :