فارن ایکسچینج ریٹس: اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 1.3166 مقرر

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 1.3166 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.8500، پائونڈ اسٹرلنگ 128.3469، یورو 109.4634 اور جاپانی ین 0.8910 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 3 جنوری 2017ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :