وائس چانسلر نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ ملتان کا چارج پر وفیسر ڈاکٹر محمد زبیرنے سنبھال لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر کا چارج پر وفیسر ڈاکٹر محمد زبیر کو سونپ دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر کو چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان نے جامعہ کا وائس چانسلر تعینات کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ عہدے کی منتقلی کی تقریب یو ای ٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔