پنجاب یونیورسٹی آسا وفد کی ڈاکٹر ظفر معین سے ملاقات، وی سی تعیناتی پر مبارکباد دی

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ڈاکٹر ساجد رشید اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے ملاقات کی اور انہیں بطور وائس چانسلر تعیناتی پر مبارکباد دی، ملاقات میں آسا کی مجلس عاملہ کے اراکین شامل تھے جنہوں نے ان کی توجہ اساتذہ کے اہم ایشوز، سلیکشن بورڈز اور ترقیوں کا عمل تیز کرنے سمیت دیگر امور کی جانب دلوائی،اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور یونیورسٹی کو ٹاپ 500 یونیورسٹیز کی فہرست میں لانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پروموشن سمیت اساتذہ کے تمام ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریںگے ۔