وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سے آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان سے آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت چیمبر کے صدر چوہدری صہیب سعید کر رہے تھے۔وفد آزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں پر مشتمل تھا۔ اس اہم ترین ملاقات کے دوران آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صہیب سعید نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں وزارت تجارت کی اعلیٰ ترین کارکردگی کو سراہا جنہوں نے چین میں بھی برآمدات سست روی کا شکار ہونے کے باوجود برآمدات کا ہدف پورا کیا۔

آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرش اینڈ انڈسٹری کے وفد نے نمائش کے سینٹر اور ڈرائی پورٹ کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فنڈنگ جیسے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا جس پر وزیر تجارت نے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر تجارت کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وفاقی حکومت کے مختلف بورڈز اور کمیٹیوں میں نمائندگی کے مسئلہ بارے بھی آگاہ کیا۔

وفد نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی وساطت سے برمنگھم برطانیہ میں میڈان آزاد جموں کشمیر نمائش کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی جس پر بھی وفاقی وزیر تجارت نے اصولی طورپر اتفاق کیا۔آزاد جموں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری صہیب سعید نے وزیر کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اور ملاقات کے اختتام پر وزیر تجارت کو سووینیئر پیش کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے آزاد کشمیر کے چیمبر برائے صنعت وتجارت کی کوششوں کو سراہا اور وزارت تجارت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :