سی ڈی اے نے لیز کی تجدید اور تجارتی مراکز میں اضافی سٹوری کی تعمیر کے مطالبات حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
جمعرات 29 دسمبر 2016 19:53
(جاری ہے)
اسی طرح بہت سے تجارتی مراکز طویل عرصے سے اضافی سٹوری کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ کاروبار کے فروغ پانے کے ساتھ مذکورہ سٹوری کی تعمیرکی ضرورت بڑھ گئی تھی ۔
تاہم سی ڈی اے کے چیئرمین نے چیمبر کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں ان دونوں مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ انصر عزیز کے چیئرمین سی ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ان دو اہم مسائل کے حل کیلئے ان کی زیر قیادت سی ڈی اے کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں اور تاجر برادری کے ان دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملاقاتوں میں چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا رویہ بہت مثبت رہا اور انہوںنے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مسائل کا بہتر سے بہتر حل نکالنے کی کوشش کی جس کیلئے اسلام آباد کی تاجر برادری ان کی مشکور ہے۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق سی ڈی اے قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی لیز کی تجدید اور مراکز میں اضافی سٹوری کی تعمیر قانونی طور پر ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز تاجر برادری کے دیگر مسائل کو بھی اسی مثبت جذبے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس خطہ میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو مزید بہتر فروغ ملے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، غربت و بے روزگاری میں کمی واقع ہو، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو اور معیشت تیزی سے ترقی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.