ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نوجوان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون کو تھپڑ رسید کردئیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 18:38

ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نوجوان نے تحریک انصاف کے رکن قومی ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نوجوان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون کو تھپڑ رسید کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں واقع جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون پر حملہ کرکے تھپڑوں کی بارش کردی۔

اس موقع پر پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار نوجوان کی شناخت زین خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زین نے بتایا ہے کہ اظہر جدون نے آرمی کے ایک ریٹائرڈ افسر پر دوران جنازہ حملہ کروایا تھا۔ اس نے آج اظہر جدون کو تھپڑ مار کر اسی واقعے کا بدلہ لیا ہے۔