نئے سال کی آمد ، نوشہرہ میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری پابندی

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:49

نوشہرہ۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکند ر ذیشان نے نئے سال کی آمد کے موقع پر ضلع نوشہرہ میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ڈبل سواری پر 29 دسمبر سے 10 جنوری تک دفعہ144 نافذ کرتے ہوئے پابند ی لگا دی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکند ر ذیشان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز کے مطابق انھوں نے سال2017 ء کی آمد پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور انسانی جاں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں 29 دسمبر 2016 ء سی30جنوری 2017 تک اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ڈبل سواری ، اور موٹرسائیکل پر خطرناک کرتب دیکھانے پر پابندی لگا دی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف188 پی پی سی کے تحت کاروائی کرنے کا حکم بھی جاری کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :