مختلف وارداتوں میںچور موبائل فون اور مویشی لے اڑے

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:49

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موبائل فون اور مویشی لے اڑے۔ چوری کی واردات عارف والا چوک کے قریب ہوئی یہاں عامر رشید وغیرہ2ملزمان نے شاہد اقبال کی جیب سے موبائل فون و نقدی 85ہزارروپے چرالئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں 87/6-Rمیںنامعلوم 5ملزمان نے محمد صدیق کے احاطہ مویشیاں کے تالے توڑک دو چھترے اور 2بھیڑیں مالیتی60ہزارروپے ‘108/7-Rعابد وغیرہ4ملزمان نے اسرا ر احمد کے احاطہ مویشیاں سے بھینس ‘کٹی معہ گھڑاپ مالیتی3لاکھ روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :