ساہیوال کے تاجروںکا ہمیشہ مثبت رول رہاہے، پیر سید عمران احمد شاہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاہے کہ ساہیوال کے تاجروںکا ہمیشہ مثبت رول رہاہے یہ جس سیاسی جماعت میں بھی ہوں انہوںنے ہمیشہ تاجروں کی ویلفیئر اور فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اسی لئے عوام اور تاجروںکو اپنے راہنمائوںسے توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔

وہ یہاں گزشتہ رات مقامی میرج ہال میں موبائل فون ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نومنتخب سٹی میر اسد خان بلوچ ‘ڈپٹی میئر چوہدری نعیم ہیپی ‘یونین کونسلوںکے چیئر مین حاجی عبداللطیف‘ چوہدری طاہرحبیب ‘ملک فاروق احمد ‘صدرموبائل ایسوسی ایشن چوہدری محمد یونس ‘سیکرٹری جاوید خان ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ موبائل فون ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام اور تاجروں کے حقوق کیلئے ان کی خدمت کریں اور اچھے معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا اہم کردار اداکریں۔ اس موقع پر انہوںنے لیاقت چوک کی خوبصورتی کے لئے 10لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :