تیزرفتاربس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں میاں بیوی دو بیٹے جاں بحق ، والدہ شدید زخمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں چارافراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چنیوٹی روڈ کا رہائشی امان اللہ اپنی والدہ، ، بیوی،اور دو بیٹوں، دس سالہ ثناء اللہ اور سات ماہ کے نعمان کے ہمراہ رکشہ پر سوار گائوں واپس چنیوٹ آرہے تھے کہ جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتاربس نمبرJB/0178نے جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں فضیلت زوجہ امان اللہ اور ثناء اللہ ولد امان اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ امان اللہ اور اس کاسات ماہ کابیٹانعمان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

(جاری ہے)

امان اللہ کی والدہ مونداں بی بی کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے جاں بحق ہونیوالے افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں بس ڈارئیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے بس قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :