Live Updates

شوکت خانم ہسپتال پاکستان کیلئے فخر ہے جو نواز شریف کا تحفہ ہے، نواز شریف نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی، عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش نہ ہوں، عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پاکستان کیلئے فخر ہے جو پاکستانیوں کا ہسپتال ہے اور نواز شریف کا تحفہ ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1990ء میں نواز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا جبکہ اتفاق نے ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر شوکت خانم ہسپتال رکھا گیا تھا، اگر وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات