سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آ غاز ہو گا، اس کے تحت سر گرمیوں کے آ غاز سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا ، حالیہ عرصے میں 10 لاکھ سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا، سی پیک منصوبے سے خطے کی مقامی مصنوعات معدنیات ، جیمز اینڈ جیولری کی چین اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی چینی نشریاتی ادارے سے گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آ غاز ہو گا، سی پیک کے تحت سر گرمیوں کے آ غاز سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا ہے اور حالیہ عرصے میں دس لاکھ سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا، سی پیک منصوبے سے اس خطے کی مقامی مصنوعات معدنیات ، جیمز اینڈ جیولری کی چین اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

وہ بیجنگ میں چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کی اردو سروس سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے لیے گلگت بلتستان ایک دروزے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ خطہ وسیع پیمانے پر اس منصوبے سے مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت سر گرمیوں کے آ غاز سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا ہے اور حالیہ عرصے میں دس لاکھ سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کے چاروں صوبے مستفید ہوں گے اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا ا? غاز ہو گا۔حافظ حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت گلگت بلتستان سے تجارتی قافلے گزریں گے جس کے لیے ڈرائی پورٹس قائم کیے جائیں گے ، اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے اور ہوٹل اندسٹری ترقی کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سر مایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دے گی انہیں ٹیکس میں چھوٹ سمیت سستی ترین بجلی فراہم کی جائے گی۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اس خطے کی مقامی مصنوعات معدنیات ، جیمز اینڈ جیولری کی چین اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی مصنوعات کی مانگ میں اضافے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیامیر بھاشا ، بونجی اور توانائی کے دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی زون کا قیام یہاں کی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے جس سے یہاں معاشی سر گرمیوں کو نمایاں فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :