ریسکیو 1122لاہور نے سال 2016میںعوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کام کیا‘ڈی سی او لاہور

روڈز پر ہونے والے حادثات ، آگ لگنے کے واقعات ، پانی میں ڈوبنے کے واقعات، بم اور سلنڈر دھماکوں پر بر وقت رسپانس دیکر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا ‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122لاہور نے سال 2016میںعوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کام کیا۔ روڈز پر ہونے والے حادثات ، آگ لگنے کے واقعات ، پانی میں ڈوبنے کے واقعات، بم اور سلنڈر دھماکوں پر بر وقت رسپانس دیکر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا ۔

ان خیالات کا اظہارڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ریسکیو 1122لاہور کی سال 2016کی کارکر دگی کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ریسکیو1122لاہور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2016میںریسکیو سنٹر میں 91,950ایمر جنسی کالز موصول ہوئیں جن پر رسپانس دیتے ہوئے مجموعی طور پر 87,545 مریضو ں کو بچا کر ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کی تعداد 44,815رہی جبکہ34,510ایمر جنسی مریضوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

سال 2016میں 3,383آگ لگنے کے واقعات پر رسپانس دیا گیااور کرائم کے حوالے سے 2,202کالز موصول ہوئیں۔پانی میںڈوبنے کے 73واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بلڈنگ گرنے کے 62واقعات پر ریسکیو کی کارروائی کی گئی۔ بم، سلنڈر دھماکوں کے 25واقعات پر رسپانس دیا گیا۔حادثات کی جگہ پر 18,410حادثاتی مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی ۔66,561زخمی زندہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

2574جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ سی پی آر اور اے ای ڈی کے ذریعے سے 894افراد کو بچایا گیا۔ اسی طر ح ریسکیو 1122نے لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کرنے کے لئے بھی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔سال 2016میں 38تعلیمی و دیگر اداروں میں 3,152افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ بنیادی لائیو سپورٹ کورس 27اداروں میں کروایا گیا۔اس کی ٹریننگ میں 1,002لوگوں نے حصہ لیا۔فائر سیفٹی کے حوالے سے 10اداروں میں کورسز کروائے گئی اور470افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے شہر کے 456سکولوں کا دورہ کیا گیااور 38,823اساتذہ اور طالبعلموں کو ٹریننگ دی گئی۔ سال 2016میں ریسکیو محافظ کمپنی کا بھی آغاز کیا گیا۔65تعلیمی اداروں میں 2,519اساتذہ اور طالب علموں کو اس کی ٹریننگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :