بالادست طبقہ نے سیاست کو مہنگا کرکے عام آدمی کا سیاست میں داخلہ بند کررکھا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

سٹیٹس کو کی حامی قوتیں پاکستان کی ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہیں،پیسے کے زور پر انتخابات کو اغواکرنے کی روایت ختم ہو نی چاہیے

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ بالادست طبقہ نے سیاست کو مہنگا کرکے عام آدمی کا سیاست میں داخلہ بند کررکھا ہے، سٹیٹس کو کی حامی قوتیں پاکستان کی ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہیں،پیسے کے زور پر انتخابات کو اغواکرنے کی روایت ختم ہو نی چاہیئے، افغان مہاجرین افغان قابضین بن چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان رائٹرز پارلیمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہناتھا کو نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا مستقبل آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہانہ مزاج رکھنے والے اہل اقتدار عوام کو شہری کی بجائے رعایا سمجھتے ہیں۔

بے روزگاری نے خود کشی کے رجحان کو عام کیا ہے۔ آئندہ انتخابات کو دھن ، دھونس اور دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے انتخابی اصطلاحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اقتدار پر بد دیانت ، خود غرض اور لالچی افراد قابض ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ پنجاب کے فنڈز کا بڑا حصہ لاہور پر لٹایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پسماندہ اضلاع میں احساس محرومی پیدا ہورہا ہے۔

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے بغیر نااہل اور کرپٹ حکومت کے خلاف کامیاب تحریک نہیں چل سکتی۔ پاکستان میں پیسے کی سیاست کے بانی شریف برادران ہیں۔ غیر منصفانہ طبقاتی نظام ختم کئے بغیر خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پلی بار گین انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ کرپشن کرنے والوں کے لئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :