مختلف یونیورسٹیز اورمدارس کے طلباء و اساتذہ کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ
مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینے سے باہمی نفرتوں ،کدورتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے ‘ خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت پر توجہ دی جاتی ہے‘وفد سے گفتگو انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا فتویٰ عظیم خدمت ہے‘طلباء و اساتذہ
جمعرات 29 دسمبر 2016 19:38
(جاری ہے)
اس سے قبل طلباء اور اساتذہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تو ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک۔سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ، ،سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد بھٹی و دیگر رہنمائوں نے انکا استقبال کیا ۔
وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میںقائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات میں وفد نے گہری دلچسپی لی۔مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد محمود بھٹی نے بریفننگ میں بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن اپنے کسی فلاحی پراجیکٹ کیلئے سرکاری یا غیر سرکاری امداد نہیں لیتا۔تمام پراجیکٹس کیلئے ڈونیشن تحریک کے اندرون و بیرون ملک مقیم لاکھوں کارکنان دیتے ہیں ۔خرم نواز گنڈا پور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت دینی و دنیاوی تعلیم میں تفریق پیدا کی گئی ۔منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ ایسی اجتماعیت میں شریک ہو کر کام کریںجس میں قیادت کی پہچان تعلیم ہو ۔ملک کو مسائل کی گرداب سے جاگیر دار ،سرمایہ دار نہیں بلکہ علامہ اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کی فکر کی امین قیادت ہی نکال سکتی ہے ۔سیکرٹری کوآرڈنیشن عوامی تحریک نے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے طلبہ کو تفصیلی بریفننگ دی ۔منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ضیاء الحق نقشبندی اور سنیئر صحافی صبوخ سید نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات آغوش اوربیت الزہراہ کا قیام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم سے محبت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا فتویٰ عظیم خدمت ہے ،انکا تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہو گا ۔امن،بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.