سعودی عرب میں شہید بشیر بلور کی برسی عقیدات واخترام سے منائی گئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:35

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سعودی عرب ریاض میں شہید بشیر بلور کی برسی عقیدات واخترام سے منائی گئی۔سعودی عرب میں شہید بشیر بلور کی چو تھی برسی عقیدات واخترام سے منائی گئی۔ برسی میں اے این پی سعودی عرب کے مرکزی اور ریجنل قائدین سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کرکے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے تنظیم کی جانب سے ریاض شہر میں اے این پی کے شہید بشیر بلور کی برسی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں سعودی عرب کے تنظیم مرکزی سینئر نائب صدر ظہور احمد ، مرکزی جنرل سیکرٹری سبزعلی خان ، ریاض ریجن صدر جنرل سیکرٹری گوہر خان،حبیب یونس، جمال شاہ، حیات خان ، شمس خان ،نصیب تنہا، بابر شاہ ، اور سیدالامین سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

برسی تقریب سے ظہور احمد اور سبزعلی خان نے شہید بشیربلور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید بشیربلور ایک زیدک سیاستدان اور پختون قوم کے غم خوار اور ملن سار شخصیت تھے۔

انھوں نے پختون قوم کے بقا کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نظرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کردی۔ انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور انھوں نے پختون قوم کی بقائ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے انھوں نے کہا کہ پختون قوم اب بیدار ہو چکے ہے اور سعودی عرب میں دوسرے سیاسی جماعتوں سے لوگ جوق درجوق اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پختونوں کی نظریں ملی رہبر اسفندیار ولی خان پر لگی ہوئی ہے اور سعودی میں تمام ریجنز میں تنظیم نو کا عمل جلد شروع کی جائے گی۔