بھارتی وزیراعظم پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے ‘سیدصمصام علی بخاری

حکمرانوں کو آنکھیں کھول کر دشمن کی حرکتوں پر نظر رکھنی چاہئے ‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پانی بند کرکے پاکستانی زمینوں کو بنجر بنانا چاہتا ہے ، حکمرانوں کو آنکھیں کھلی رکھ کر دشمن کی حرکتوں پر نظر رکھنی چاہئے ، عالمی برادری کو بھارت پر دبائوڈال کر ضابطوں کا پابند بنائے ، اگر بھارت نے سند ھ طاس معاہدہ توڑا تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا ، مودی پاکستان کی خاموشی کو کمزور ی نہ سمجھے اور پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز رہے ،پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر ی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور کشمیری عوام کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے ، مودی سرکار کشمیرایشو سے توجہ ہٹانے کے لئے مودی پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکی ہے ، وزیراعظم کو مودی کی دوستی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے انڈیا کے ساتھ اجناس کی تجارت کرکے کسانوں کی کمر میںچھرا گھونپا ہے ، جس سے چھوٹا کاشتکار پس کر رہ گیا ہے ۔