اوورسیز پاکستانی کے بھائی کے قتل میں ملوث 3 ملزم گرفتار، نشاندہی پر لاش برآمد

وقاص کو اس کے کزن نے ڈیڑھ سال قبل اپنے دوستوں سے مل کر قتل کردیاتھا ‘کمشنر او پی سی افضال بھٹی

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کی کاوشوں سے اوورسیز پاکستانی کے بھائی کے قتل میں ملوث3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ملزموں کی نشاندہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے بتایاکہ سعودی عرب میں مقیم محمد شعیب نے کمیشن کو شکایت کی کہ اس کے بھائی وقاص علی کو اس کے کزن محمد مجیب اور اس کے دوستوں نے اغوا کیا ہے، اس کی برآمدگی میں مدد کی جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ او پی سی میں شکایت کے باقاعدہ اندراج کے بعد کیس مقامی پولیس سے واپس لے کر سی آئی اے کے سپردکیاگیا جس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد ملزم مجیب ،عثمان عارف اور شہباز احمد کو گرفتار کیاجنہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال قبل وقاص کو قتل کر اس کی لاش راج گڑھ کے ایک مکان میں دفن کردی تھی۔افضال بھٹی نے بتایاکہ مقتول کے بھائی محمد شعیب نے دوران تفتیش مدد فراہم کرنے پر او پی سی کاشکریہ ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :