تعلیمی ادارے کھیلوں کی نرسری ، غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے، اصغر خان

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اصغر علی خان نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے کھیلوں کی نرسری ہے یہاں پر نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔سابق ادوار میں جتنے بھی ٹیسٹ کرکٹرزسامنے آئے ہیں وہ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم تھے۔

گزشتہ روزان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ مڈل سکول زریاب کالونی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے کرکٹ،ہینڈ بال ،ہاکی اور قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل اور دیگر سٹاف بھی موجود تھی۔ اصغر علی خان نے کہاکہ یہی بچے ہمارے کل کے بہتر مستقبل ہیں جنہیں بڑے ہوکر پاکستان کے حکمران،انجینئرز،ڈاکٹرزبنیں گے ،جو اپنے اپنے شعبوں میں ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کرنے کیساتھ انہیںکھیلوں کی سرگرمیو ں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے مواقع فراہم کرے ،کیونکہ ان بچوں میں سے ہی مستقبل کے ٹیسٹ کرکٹرزاور دیگر کھکلاڑی نکل آئینگے۔جو کھیلوں کی دنیامیں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیںگے۔اس موقع پر انہوں نے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے کٹس مہیاکرنے کیساتھ ساتھ کیش انعام بھی دینے کا اعلا ن کیا۔

متعلقہ عنوان :