ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی حکومت نوشہرہ کے تعاون سے فیملی گالاکا افتتاح کل ہوگا

تین روزہ فیملی فیسٹیول میں موسیقی پروگرام کیساتھ ساتھ ثقافتی اشیاء پر لگائے گئے 40 کے قریب سٹالز،کڈز پلے لینڈ ، کھانے پکانے کا مقابلہ اور فوڈ فیسٹیول بھی لگایاجائے گا فیملی گالا کا افتتاح صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل کرینگے ، جناح پارک نوشہرہ کینٹ میں منعقدہ گالا تین روز تک جاری رہے گا

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوشہرہ کے باہمی تعاون سے تین روزہ فیملی فیسٹیول کل 30دسمبرسے جناح پارک نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوگا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل کرینگے جبکہ ان کے ہمراہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوشہرہ کے عہدیدار بھی شریک ہونگے ،فیسٹیول میں صرف فیمیلز کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی ، تفصیلات کے مطابق ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوشہرہ کے باہمی اشتراک سے تین روزہ فیملی گالا 30 دسمبر سی1جنوری تک نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوگا، فیملی گالا میں فوڈ فیسٹیول، شاپنگ سٹریٹ اور ثقافتی شو بھی منعقد کیا جائے گا،ثقافتی شو کے دوران فیمیلز کیلئے میوزیکل پروگرام جن میں سٹیج پرفارمنس، فوک میوزیک، رباب منگے اور میوزیک فیسٹیول میں صوبہ کے نامور گلوکار جن میں زرسانگا، زیک آفریدی، بختیار خٹک، مینا گل ، فیاض خیشگی اور دیگر گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائینگے جبکہ فوڈ فیسٹیول میں صوبہ کے مشہور پکوان سمیت کھانے پکانے کا مقابلہ بھی ہوگا، گالا میں سجائے گئے ثقافتی سٹالز میں صوبہ کی ثقافت کی رونمائی کیلئے دستکاری اشیاء، چترالی پٹی کی بنی ٹوپی، واسکٹ، سواتی شال، چارسدہ، لیکر آرٹ، پتھروں سے بنی اشیاء، ہینڈی کرافٹ، جیولری سمیت 40کے قریب سٹالز شامل ہیں، تاہم گالا میں فیمیلز کیساتھ آنے والے بچوں کیلئے کڈز ٹائون بھی بنایا گیا ہے جس میں جھولے ، فیس پینٹنگ، رسہ کشی اور کامیڈی ٹائون کا انعقاد کیا گیا ہے ، فیملی گالا تین روز تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :