ٹارگٹ کلررضی حیدر اور جمیل الدین کی انٹیروگیشن رپورٹ میڈیا کو موصول

ملزمان نے پولیس اور رینجرز پر حملوں اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلررضی حیدر اور جمیل الدین کی انٹیروگیشن رپورٹ میڈیا کو موصول ہوگئی، ملزمان نے پولیس اور رینجرز پر حملوں اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزموں رضی حیدر اور جمیل کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزموں نی2001 میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار سید شہنشاہ عالم کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

دسمبر 2014 میں 81 ونگ سچل رینجرز کی موبائل پر لیاقت آباد میں فائرنگ کی جس سے ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزموں کا ایک ساتھی زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا۔ملزموں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے رمضان المبارک میں فطرے کی مد میں پرچیاں دیکر زبردستی 20 سے 25 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا یہ رقم سیکٹر انچارج نائن زیرو کے پاس جمع کرائی جاتی تھی۔

رپورٹ ک مطابق ملزم رضی حیدر ایم اے پاس اور سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے جبکہ جمیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کے بعد واٹر بورڈ میں ملازمت ملی تھی وہ 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں لیاقت آباد سے کونسلر بھی رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :