پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ،آج اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں کلاسیکی موسیقی کی محفل منعقدہوگی

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کل 30دسمبر کو پنجاب ہال اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں شام ساڑھے چار بجے ایک کلاسیکل موسیقی کا پروگرام منعقدہوگا جس میں ملک کے نامور گلوکار استاد مبارک علی خان استاد حسین بخش گلو اور ندیم ریاض اس کے علاوہ ملکہ آرزو اور دیگر فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گی-پروگرام کی آرگنائزرڈپٹی ڈائریکٹر صوفیہ بیدار جبکہ میزبان پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری محمد آصف پرویز ہوں گی-داخلہ فری ہی-