عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مستقبل کے سودے 56.39ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:22

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 54.20ڈالر میں طے پائے۔

(جاری ہے)

برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 30سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 56.39ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔ مسلسل چوتھے سیشن میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :