Live Updates

عمران خان کی مرحوم جنیدجمشید اورمقتول کارکن فضل کےگھرآمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت

عمران خان کی جنید جمشید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی،جنید کو میں35سال سےجانتاتھا،جنید جمشید نےابتدائی دنوں میں شوکت خانم ہسپتال کیلیےفنڈ ریزنگ بھی کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 17:46

عمران خان کی مرحوم جنیدجمشید اورمقتول کارکن فضل کےگھرآمد،اہلخانہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف نعت خواں جنیدجمشید مرحوم کےگھرجاکراہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طیارہ حادثہ میں‌ جاں بحق ہونیوالی قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔عمران خان نے مرحوم جنید جمشید کے بیٹوں کودلاسہ بھی دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔تحقیقات کرکے دوسرے مسافروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنید کو میں35سال سے جانتا تھا جب وائٹل سائن چھوٹا سا تھا۔جنید جمشید نے ابتدائی دنوں میں شوکت خانم اسپتال کیلیےفنڈ ریزنگ کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پٹیل پاڑہ میں مقتول کارکن فضل رحیم کےگھرجاکراہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔

انہوں نے اس موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل رحیم کوتحریک انصاف کےکنونشن سےآتےہوئےٹارگٹ کیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے تفتیش کو آگے لےجایا جائے۔پولیس سےلوگوں کو امید نہیں۔لوگوں کو رینجرز اور ملٹری کورٹس سے امید ہے۔ عمران خان نے کہاکہ فضل رحیم کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاگیا۔پولیس کوچاہیے فوری ذمے داروں کا تعین کرے۔کارکن کےقتل کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلنا چاہیے۔پولیس میں تبدیلیوں پر بھی عوام کو اعتماد نہیں۔جب تک ٹارگٹ کلرزکو نہیں پکڑا جائے گا جرائم میں کمی نہیں ہوگی۔ ذمےداروں کونہ پکڑا گیا تو احتجاج کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات